لیکمی فیشن ویک میں انیل کپور اور رنویر سنگھ کا ڈانس

 بھارتی اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ نے لیکمی فیشن ویک کے چوتھے روز ریمپ پر ڈانس کر کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ  کے مطابق انیل کپور اور ان کی بھتیجی جھانوی کپور معروف فیشن ڈیزائنر رگھوویندرا راٹھور کیلئے شو اسٹاپر تھے جب اچانک شرکاء کے درمیان بیٹھے رنویر سنگھ نے انیل کپور کی توجہ سمیٹ لی۔

انیل کپور نے رنویر کر دیکھتے ہی انہیں گرم جوشی سے گلے لگایا اور بطور شو اسٹاپر جھانوی کے ساتھ فیشن واک مکمل کرنے کیلئے آگے بڑھ گئے۔

واک کے بعد انیل کپور نے رنویر کو ریمپ پر بلایا اور دونوں نے مل کر ڈانس کیا جس سے شرکاء نے بھی خوب لطف اٹھایا۔

Ranveer Singh

anil kapoor

Lakme Fashion Week

Janhvi Kapoor

Tabool ads will show in this div