کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 4 فروری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے بعد کوئٹہ ہرنائی، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، کیچ، پنجگور، واشک، چاغی، نوشکی،خاران، گواد، قلات، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، ژوب، شیرانی سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے اسپیل کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

Balochistan rain

Tabool ads will show in this div