ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ،ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی

ایک ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 847 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 55 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے لئے ٹیکس میں کمی اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 847 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 112 کی سطح پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران 34 ارب روپے مالیت کے 87 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 118 ارب روپے بڑھ کر 8170 ارب روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 138 روپے 50 یسے پربند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔