صبح کی چہل قدمی کے صحت پر اچھے اثرات ہوتے ہیں

اسلام آباد والوں کو حسین مناظر ہر موسم میں نظر آتےہیں۔  صحت افزاء شہر کی خوبصورتی میں بے مثال ہے۔ اس شہر میں صبح کی چہل قدمی کیلئے سہولیات کے بھی اپنی لاجواب ہیں لیکن اس سے بہت کم لوگ فائدہ اٹھاتےہیں۔

مارگلہ کے دامن میں ، سرسبز فضائیں، تازہ ہوائیں اپنی صحت سے مخلص لوگوں کے لئے تحفہ ہیں۔ شہر میں واکنگ ٹریکس کی بھرمار ہے لیکن یہ رستے بھیڑ کے قدموں کی چاپ کو ترستے ہیں ۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ جسے مصیبتوں سے بچنا ہے ،وہ موٹاپے سے بچے اور مارننگ واک اس کا بہترین راستہ ہے۔ صبح سویرے کھلی فضا میں چہل قدمی کرنے سے پورا دن بھی اچھا گزرتا ہے اور اس کے صحت پر اچھے نتائج ہوتے ہیں۔

HEALTH

morning walk

Tabool ads will show in this div