سردیوں کی دھوپ جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے

موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچنے کی تو ہر کوئی کوشش کرتا ہے لیکن سردی کی دھوپ میں وہ کشش ہے کہ سبھی کو بھاتی ہے۔ وٹامن ڈی کے خزانے سے اسلام آباد کے شہری خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں سردی کے بعد دھوپ کو شہری خوب انجوائے کررہے ہیں۔ ٹھنڈے موسم میں دھوپ سینکنا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دھوپ سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جس سے جسم توانا رہتا ہے۔ سردیوں کی دھوپ لینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
سردی سے بچنے کے جتن اپنی جگہ لیکن ٹھنڈی ٹھنڈی سردی میں اس سورج کی گرمی کا بھی ایک اپنا ہی مزہ ہے۔
Sunlight
Vitamin D
تبولا
Tabool ads will show in this div