آصف زرداری کا افطار ڈنر، انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، مہمانوں کی تواضع انواع و اقسام کھانوں سے کی گئی۔
زرداری ہاؤس میں مہمانوں کی تواضع کیلئے مزے مزے کے پکوانوں کا اہتمام کیا گیا، کسی نے مٹن قورمہ، سندھی بریانی، مٹن چانپ، باربی کیو اور چرغے کے چٹخارے دار مزے لوٹے تو کسی نے چائنیز فرائیڈ رائس اور چکن چاؤمن کے چسکے لئے۔
شریک چیئرمین پی پی کی افطار پارٹی کیلئے کجھور خاص طور پر سندھ سے منگوائی گئی، مختلف اقسام کے شربت اور لیموں پانی سے بھی دستر خوان کو سجایا گیا، افطار میں دہی بھلے، فروٹ چاٹ، سموسے، پکوڑے، چکن پکوڑے، فش پکوڑے، چنا چاٹ اور مکس چاٹ جبکہ میٹھے میں کھیر، گڑ والے چاول اور قلفہ کا اہتمام کیا گیا۔ سماء