ٹیکسلا سے ہزاروں سال پرانے آثارِ قدیمہ دریافت

ٹیکسلا کے علاقے جھنگ باہتر میں 4000 سال پُرانے آثارِ قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔
ٹیکسلا کے عجائب گھر حکام نے بتایا ہے کہ آثار قدیمہ کی دریافت میں چین بھی شامل ہوگیا ہے، محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب نے معاہدے کے تحت چینیوں کو کھُدائی کا لائسنس دیا۔
نئے آثار قدیمہ سے مٹی کے برتن اور سکے ملے ہیں، اِن آثار قدیمہ کا تعلق ہڑپہ، وٹ ڈیجی اور کشان دور سے ہے، نئے آثار قدیمہ کی کھدائی نومبر میں شروع ہوئی تھی جس کو دسمبر میں مکمل کیا گیا ہے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div