کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد

کراچي ميں گزشتہ روز جاڑے کي بارش کے بعد يخ بستہ ہوائيں چلنے سے آج موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

جمعرات 31 جنوری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا، ایئرپورٹ، اورنگی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور، اسکیم 33، ملیر، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

ملک کے ديگر حصوں ميں بھی بادلوں نے موسم خوشگوار بنا رکھا ہے۔ اٹک ميں دوسرے روز بھي بارش سے موسم مزيد سرد ہوگيا، محکمہ موسميات کے مطابق ہلکي بارش کا سلسلہ آج بھي جاري رہے گا۔

مري ميں دو روز سے برفباري کا سلسلہ اب تک جاري ہے جس سے سردي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوگيا۔ درجہ حرارت منفي چار ريکارڈ کيا گيا جب کہ اب تک دوفٹ سے زائد برف پڑ چکي ہے۔

کراچی میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

ايبٹ آباد اور گردونواح ميں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گليات، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، کوزہ گلی، چھانگلہ گلی اور ایوبیہ ميں برفباري سے موسم مزيد سرد ہوگيا ہے جبکہ ایبٹ آباد مری روڈ سمیت تمام علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہريوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آزادکشمیر میں بارش اور برفباری تیسرے روز بھي جاري ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند جب کہ ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں اور وادی لیپہ کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

محکمہ موسميات نے آج بھي ملک کے بيشتر حصوں ميں بارش اور برفباري کي پيشگوئي کي ہے۔

SNOWFALL

Pakistan Weather

cold wind

Tabool ads will show in this div