حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کااعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.3 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت پچاس پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

PRICE

light diesel

Tabool ads will show in this div