پاکستانی اُستاد نے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا
پاکستان کے ٹیچر بہت باصلاحيت ہيں، اس کا اعتراف دنيا کرنے لگی۔
ايک اور پاکستاني نے قوم کا سر فخر سے بلند کرديا، عالمي سطح پر پاکستانی استاد کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ۔
We are pleased to announce the winner of the 2019 Dedicated Teacher Award goes to... Ahmed Saya from Cordoba School for A Level in Pakistan. Well done to Ahmed and all our finalists! #MyDedicatedTeacher https://t.co/WjTjwod9i5 pic.twitter.com/cCesB9TPnk
— Cambridge Education (@CUPeducation) January 31, 2019
کراچی کے نجی اسکول میں اے لیولز پڑھانے والے احمد سایا نے کیمبرج یونیورسٹی لندن کا محنتی استاد برائے دو ہزار اُنیس کا اعزاز اپنے نام کرليا، احمد سايا بھي عالمي پزيرائي پرخوش ہيں۔
احمد سایا کا مقابلہ بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، فلپائن اور ملائیشیا کے اساتذہ سے تھا، فاتح استاد کو کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کرایا جائے گا اور انعامات بھی دیے جائیں گے۔