رانا ثنا نے بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

تحریک انصاف نے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تو رانا ثناء اللہ بھی بے تاب ہوگئے۔
لاہورمیں کوٹ لکھپت جيل کے باہرميڈيا سے گفتگو میں رانا ثنا نے بتایا کہ پی اے سی کا رکن بننے کےلیے شہباز شریف کو درخواست دے دی ہے۔ اُنہوں نے شیخ رشید پر کڑی تنقید بھی کی اور کہا کہ
شيخ رشيد پي اے سي ميں گئے توميں بھي جانا چاہتا ہوں۔ پبلک اکاؤئنٹس کميٹي آڈٹ پيرا کوايڈجسٹ کرتي ہے۔
جس پر کیسز کا ملبہ ہو،اس کو دودھ کی رکھوالی پر نہیں بیٹھنا چاہئے،شیخ رشید
اس سےقبل شیخ رشید کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن بننا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے شہبازشریف پر بطور چئیرمین پی اے سی تنقید بھی کی ہے۔
rana sana
تبولا
Tabool ads will show in this div