جڑواں شہروں میں جاڑے کے موسم کے انداز بدل گئے

جاڑے کے موسم کے انداز بدل گئے، دسمبر میں بارش نے منہ موڑا مگر جنوری میں تو ڈیرے ہی ڈال لیے۔ محکمہ موسمیات نے فروری کے بھیگے بھیگے آغاز کی پیشگوئی بھی کردی ہے ۔ جڑواں شہروں کے باسی تو کھل اُٹھے ہیں ۔

موسموں کی دنیا میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ ٹھنڈا دسمبر تو پھیکا پھیکا گزرا لیکن جاتا جنوری اور آتا فروری بھیگا بھیگا ہے۔ بدھ کی شام سے جاری بارش نے تو فطری حسن کونیا ہی نکھار دے دیا۔

 محکمہ موسیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ جاڑے کی برکھا سے جڑواں شہروں کا موسم سرد تو ہوگیا مگر اس کی دلکشی میں بھی نکھار آگیا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ اس حسین موسم کی تو ہر ادا دلفریب ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div