لاہور میں منٹو کے ڈراموں پر مبنی فیسٹول کی رونقیں

   

لاہور ميں 2 روزہ منٹو ڈرامہ فيسٹيول اختتام پذیر ہوگيا۔

الحمرا آرٹس کونسل میں ہونے والے فیسٹول میں منٹو کی بے باک تحریریں، تقسیم ہند کے وقت مسلمان خواتین سے ناروا سلوک اور منٹو کو ملنے والے سزائیں ڈرامائی تشکیل کی صورت میں پیش کیا گیا۔ منٹو کے ڈرامے "دفعہ 292" میں دکھایا گیا کہ کس طرح سچ لکھنے پر منٹو پر فحش نگاری کا الزام لگا اورانھیں قید کردیا گیا۔

دوسرے ڈرامے "یہ تھا منٹو" میں دکھایا گیا کہ تقسیمِ ہند کے وقت کس طرح عزتوں کے رکھوالے ہی معصوم بچیوں کی عزتیں لوٹتے رہے۔ ڈرامے میں کہانی کی مطابقت سے خوبصورت رقص بھی شامل کیا گیا۔

لاہورميں دو روزہ منٹو ڈرامہ فيسٹيول کاآغاز

فیسٹیول کے آخری روز بھی منٹو کی تحریروں سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔

LIFE STYLE

Manto Drama Festival

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div