بھارتی گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک

بھارتی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کی کار کو اُس وقت حادثہ رونما ہوا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے آگرہ جا رہی تھیں۔

حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے گلوکارہ کی فوری موت کی تصدیق کردی گئی جبکہ ان کے شوہر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں تاہم یمنا ایکسپریس وے پر گلوکارہ کے شوہر نکل بھاٹیا کی جانب سے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔

 

DIES

HUSBAND

indian singer

singer Shivani Bhatia

Tabool ads will show in this div