ریسکیو 1122 میں بھرتیوں پر پابندی ختم
پنجاب ميں ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی، وزيراعلیٰ پنجاب نے ريسکيو حکام کو حتمی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے اور ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ پروگرام کالجز میں شروع کرنے کا فيصلہ کرليا گيا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ميں ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور توسیع کا جائزہ لیا گیا، ملازمین کا ایمرجنسی الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے اور ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ پروگرام کالجز میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزيراعلیٰ نے پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرليا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 8 برس سے کونسل کا اجلاس نہ ہونا افسوسناک ہے، تحصیل یا سب تحصیل کی سطح پر ریسکیو کے تیار سینٹرز فوری فنکشنل کئے جائیں۔