کوئٹہ،گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل،بیٹی شدید زخمی

پولیس کے مطابق واقعہ واپڈا گریڈ میدانی کلی بنگلزئی میں پیش آیا جہاں  محمد عاشق نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد عاشق کی اہلیہ 45 سالہ بی بی ساجدہ جاں بحق 15 سالہ بیٹی بختاور زخمی ہو گئی،مقتول خاتون کی لاش اور اس کی زخمی بیٹی کو سول اسپتال کو منتقل کیا گیا جہاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ بی بی بختاور کو طبی امداد دی جا رہی ہے ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ساجدہ بی بی کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ بختاور بی بی کو سینے اور بازو پر گولی لگی،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات اور مفرور قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

quetta firing

Post martam

wife killed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div