Technology

ایپل کا آئی فون میں ویڈیو کالنگ کےدوران تکنیکی نقص کا اعتراف

ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی ایپل نے آئی فون میں ویڈیو کالنگ کے دوران آنے والے تکنیکی نقص کا بالا آخر اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی ایپل کی جانب سے حالیہ دنوں میں آنے والے آئی فون کے ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم کے سوفٹ ویئر میں بگ یا تکنیکی نقص کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔

اس نقص کی وجہ سے ’فیس ٹائم‘ کال کرنے والا آئی فون صارف کال اٹھائے جانے سے پہلے گھنٹی بجنے کے دوران ہی دوسری جانب کی آواز بخوبی سن سکتا ہے۔ نائن ٹو فائیو میک نامی ٹیکنالوجی بلاگ نے انکشاف کیا ہے کہ گھنٹی بجنے کے دوران اگر پاور بٹن کو پریس کردیا جائے تو دوسری جانب کال کرنے والے کو آپ کی لاعلمی میں ہی آپ کی وڈیو بھی موصول ہوسکتی ہے۔

یہ شکایت آئی فون آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کا ورژن 12.1 استعمال کرنے والے آئی فون صارفین نے کی ہیں، تاہم ایپل نے فیس ٹائم کی گروپ کالنگ سروس کو فی الحال منقطع کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہی نقص دور کرکے ایک سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کردیا جائے گا، جب تک آپ چاہیں تو آئی او ایس سیٹنگز میں جاکر فیس ٹائم کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

تکنیکی نقص سامنے آنے پر لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید رد عمل کا بھی اظہار کیا گیا، جس پر کمپنی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔

Face Time

VIDEO CALLING

Tabool ads will show in this div