دنیاکی کم عمرترین مائیکروسوفٹ پروفیشنل ارفع کوبچھڑےدوبرس بیت گئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ پروفیشنل ارفع کریم کو بچھڑے دو برس بیت گئے۔ لاہور میں ذہین طالبہ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور طلبہ و طالبات نے ارفع کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
ارفع صلاحیتوں کی مالک ارفع کریم آج ہم میں نہیں، ہم سے رخصت ہوئے ارفع کو دو برس گزر گئے مگر آج بھی آنکھیں نم اور دل اداس ہیں۔ نو سال کے مختصر عرصہ میں کامیابیوں کی رفعتوں کو چھونے والی معصوم ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے، آج بھی وہ من موہنا چہرہ نگاہیں دھندلارہا ہے، دل دکھا رہا ہے۔
اس نونہال نے صرف نو سال کی عمر میں مائیکروسافٹ کی تصدیق شدہ سند حاصل کرکے پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا، ارفع کریم پر بائیس دسمبر دو ہزار گیارہ کو مرگی کا دورہ پڑا۔ طبیعت بگڑنے پر لاہور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ کومہ کی حالت میں رہیں اور قوم کو صدمہ دے گئیں۔ چودہ جنوری دو ہزار بارہ کو ارفع نے زندگی کو خیرباد کہا۔ سماء