نشتر اسپتال میں مریضوں سے رقم بٹورنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/MUl-fake-doctor.mp4"][/video]

ملتان کے نشتر اسپتال ميں مریضوں سے علاج کی غرض سے رقم بٹورنے والے ايک اور جعلي ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

نشتر انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ملزمان جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں سے فراڈ کرتے تھے جس پر ایک ہفتے کے دوران چار جعلی ڈاکٹروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے جعلی ڈاکٹرز کے پیش نظر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جس کا مقصد جعلی ڈاکٹرز کی نشاندہی کرکے انہیں پولیس کے حوالے کرنا ہے۔

گرفتار ہونے والے چاروں جعلی ڈاکٹرز سفید لیب کوٹ پہن کر مریضوں کو ٹیسٹ، چیک اپ اور آپریشن کی آڑ میں جھانسہ دیتے اور رقم بٹورتے تھے۔ جعلی ڈاکٹرز سیکھنے کےلئے آنے والے نئے ڈاکٹرز کی آڑ میں اسپتال میں  داخل ہوتے تھے۔

تین جعلی ڈاکٹرز کی شناخت اسد حارث، عمران اور اختر جب کہ آج گرفتار ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی۔

nishtar hospital

fake doctor

Tabool ads will show in this div