اسلام آباد والوں کو ایک دن میں ڈرائیونگ لائسنس ملنے کی سہولت

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Traffic-License-In-A-Day-Isb-Pkg-29-01.mp4"][/video]

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب آُپ کو ہفتوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہی دن میں لائسنس ڈیلیوری آپریشنز کا آغاز کردیا۔ وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ شہریوں کی سہولت اور عزت ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ہفتوں کےانتظار کی زحمت ختم ہوگئی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک دن میں لائسنس ڈیلیوری آپریشن شروع کردیا ہے، وزیرِمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے افتتاح کیا۔

ایک دن میں لائسنس بنوانے کے لیے اب کسی قسم کی ارجنٹ فیس بھی نہیں دینی پڑے گی اور  نارمل فیس میں لائسنس مل جائے گا۔

وزیرِ مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے تھانہ کلچر میں بہتری کی نوید بھی سنا دی ہے ۔

Driving License

Tabool ads will show in this div