سندھ رینجرزکےاختیارات میں90دن کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ  نے توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں5 اپریل تک تو سیع کی گئی ہے۔ خصوصی اختیارات انسداد دہشت گردی کی شق 4  اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ رینجرز کو 3 ماہ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں۔

KARACHI OPERATION

home minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div