اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کھلاڑیوں کا احتجاج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Habib-Isb-On-Cricketers-Protest-Aslive-29-01.mp4"][/video]

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ ٹل گیا۔ اسلام آباد کے نوجوان کرکٹرز نے سی ڈی اے آپریشن کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور کفن پہن کر آپریشن کے راستے میں دیوار بن گئے، احتجاج کے باعث وفاقی ترقیاتی ادارے نے کارروائی مؤخر کردی۔

سی ڈی اے نے جی 8 کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں قائم اکیڈمی کی تعمیرات کو تجاوزات قرار دے کر کارروائی کا فیصلہ کیا اور سی ڈی اے ٹیم آپریشن کے لیے پہنچ گئی۔ اس دوران وہاں موجود نوجوان کرکٹرز نے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے فیصلے سے شہر میں کرکٹ کے مستقبل پر منفی اثر پڑے گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ زمین وفاقی ترقیاتی ادارے کی ملکیت ہے، آپریشن عدالتی احکامات پر کیا جارہا ہے، کرکٹرز کے احتجاج کے باعث آپریشن فی الحال ملتوی کر دیا گیا مگرفیصلہ برقرار ہے۔

Anti-encroachment drive

Diamond Cricket Ground

Islamabad cricket grounds

Tabool ads will show in this div