کراچی، لاہور میں آج موسلا دھاربارش،شمالی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی
آج سے ملک ميں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارش اور برف باری سے ملک بھر میں سردي کي شدت میں مزيد اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب کراچی میں آج سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد ڈویژن ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد اور سبی ڈویژن میں آج بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، بالائی پنجاب، اسلام آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان میں بھی کہیں کہیں بارش، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے علاوہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کی بات کی جائے تو وادی کوئٹہ اور گردونواح، مستونگ، بولان، پشین، زیارت، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔

اسکردو میں ریکارڈ برفباری
دوسری جانب اسکردو میں خون جما دینے والی سردی نے کئی سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو کے نشیبی علاقوں میں منفی 20 اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 27 تک گر گیا۔ ضلع استور میں بھی درجہ حرارت منفی 20ڈگری تک پہنچ گیا، جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، راستوں پر برف جمی ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجۂ حرارت یہ رہے، بگروٹ میں منفی 15، کالام میں منفی 14، گوپس میں منفی 12، ہنزہ میں منفی 8، مالم جبہ میں منفی 6، دیر دروش، پارہ چنار اور راولا کوٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں 12، لاہور میں 3، پشاور میں 2، کوئٹہ میں منفی 4، مظفر آباد میں منفی ایک، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 7 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کی پیشنگوئی |
صوبہ |
||||||
جمعرات | بدھ |
منگل(رات) |
شہر |
||||
(°C)کم سے کم درجہ ھرارت |
موسم |
(°C)کم سے کم درجہ حرارت |
موسم |
کم سے کم درجہ حرارت(°C) |
موسم |
||
05-07 | ابر آلود/بارش | 03-05 | ابر آلود/بارش | 00 | جزوی ابرآلود | اسلام آباد | |
-05 - -03 | جزوی ابرآلود | -02 - 00 | ابر آلود/بارش | -04 | جزوی ابرآلود/ہلکی بارش | کوئٹہ |
بلوچستان |
-04- -02 | سرد اور خشک | -02 - 00 | ابر آلود/بارش | -03 | جزوی ابرآلود | قلات | |
03-05 | سرد اور خشک | 04-06 | ابر آلود/بارش | 04 | جزوی ابرآلود/ہلکی بارش | بارکھان | |
15-17 | سرد اور خشک | 14-16 | جزوی ابر آلود/ہلکی بارش | 17 | جزوی ابرآلود | تربت | |
-02- -00 | ابر آلود/بارش/برفباری | -03 - -01 | ابر آلود/بارش/برفباری | -01 | جزوی ابرآلود/شدید سرد | گلگت |
گلگت بلتستان |
-10 - -08 | ابر آلود/بارش/برفباری | -10 - -08 | ابر آلود/بارش/برفباری | -20 | جزوی ابرآلود/شدید سرد | سکردو | |
02-04 | ابر آلود/بارش | 02-04 | ابر آلود/بارش | -01 | جزوی ابرآلود | مظفرآباد |
کشمیر |
00 - 02 | جزوی ابرآلود/سرد | 02 - 04 | ابر آلود/بارش | 02 | جزوی ابرآلود | ڈی آئی خان | خیبرپختونخوا |
01-03 | جزوی ابر آلود/بارش | 03-05 | ابر آلود/بارش | 02 | جزوی ابرآلود | پشاور | |
-01- 01 | ابر آلود/بارش/برفباری | -02 - 00 | ابر آلود/بارش/برفباری | -02 | جزوی ابرآلود/ہلکی بارش | چترال | |
-02 - 00 | ابر آلود/بارش/برفباری | -03 - -01 | ابر آلود/بارش/برفباری | -05 | جزوی ابرآلود/ہلکی بارش | دیر | |
01-03 | جزوی ابر آلود/بارش | 02-04 | جزوی ابر آلود/بارش | 03 | سرد اور خشک | لاھور |
پنجاب |
-02 - 00 | ابر آلود/بارش/برفباری | -03 - -01 | ابر آلود/بارش/برفباری | -02 | جزوی ابرآلود | مری | |
03-05 | جزوی ابر آلود/بارش | 04-06 | جزوی ابر آلود/بارش | 04 | سرد اور خشک | فیصل آباد | |
04-06 | جزوی ابر آلود/بارش | 05-07 | ابر آلود/بارش | 07 | سرد اور خشک | ملتان | |
01-03 | جزوی ابر آلود/بارش | 03-05 | ابر آلود/بارش | 04 | جزوی ابرآلود | سرگودھا | |
10-12 | جزوی ابر آلود | 11-13 | جزوی ابر آلود/بارش | 12 | سرد اور خشک | کراچی |
سندھ |
08-10 | جزوی ابر آلود | 09-11 | جزوی ابر آلود/بارش | 09 | سرد اور خشک | حیدرآباد | |
06-08 | جزوی ابر آلود | 06-08 | جزوی ابر آلود/بارش | 07 | سرد اور خشک | سکھر |