برطانیہ،بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی۔ ٹريزامے نے باغی اراکین کو منانے کی کوششیں شروع کردی۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹريزامے نے کابینہ کو بتايا کہ وہ بھی نو ڈیل نہیں چاہتیں۔ رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم ٹريزامے سے ملاقات میں بریگزٹ کی صورت حال پر بات چیت کی۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ادھر برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی جس میں بریگزٹ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سجاد کریم کا کہنا تھا کہ ایوان کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ بریگزٹ پر کیا چاہتا ہے اور اسی صورت میں یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

EUROPEAN UNION

Theresa May

BREXIT

UK Parliament

Tabool ads will show in this div