بلوچستان جام کمال کی قائد حزب اختلاف کو پیشکش

جے یو آئی رہنماء ملک سکندر ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے قائد حزب اختلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش کردی۔

 کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور دیگر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ سمیت حکومتی و اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔

سماء سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اجلاس کے دوران  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قائد حزب اختلاف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش کی ہے، اس کے علاوہ وہ حزب اختلاف کو 7 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے پر بھی راضی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت سے مزید 2 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگی ہے، اس حوالے سے مذاکرات کل دوبارہ ہوں گے۔

 

PTI

JUIF

BAP

Jaam Kamal

Malik Sikandar Advocate

Tabool ads will show in this div