میری زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے میرا بیٹابہترین انتخاب رہے گا، عامر خان

AFP_J71LB
AFP_J71LB
AFP_J71LB

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ میری زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں بیٹا جنید ہی مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بہترین انتخاب رہے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اتوار کے روز صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اُن کی زندگی سے متعلق بنائی جانے والی فلم میں بیٹا جنید اگر چاہے گا تو مرکزی کردار ادا کرے گا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’فلم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا اس کےپیچھے لمبی کہانی ہے، فلم بننے کے بعد سب کو اس حوالے سے سمجھ آجائے گا، میرے نزدیک جنید (بیٹا) ہی وہ واحد شخصیت ہے جو میرا کردار بہت اچھے سے نبھا سکتا ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اعلان کیا کہ جنید خان میری فلم سے ہی اپنے بالی ووڈ سفر کا آغاز کرے گا، ابھی وہ اداکاری اور تھریٹر سے متعلق تعلیم حاصل کررہا ہے، میرے خیال سے وہ سب کی امیدوں سے بڑھ کر کام کرے گا۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک باپ کی حیثیت سے مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ جنید ہی ایک اچھا انتخاب ہوگا کیونکہ اُس نے مجھے ہنستے، روتے ہوئے دیکھا، میرا بیٹا ہی ہر موقع پر میرے ساتھ رہا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سے متعدد بار مداحوں اور صحافیوں نے اس ضمن میں سوالات بھی کیے تھے مگر ہر بار انہوں نے ایک ہی جواب دیا کہ ابھی اس کا وقت نہیں ہے جب آئے گا تو سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے لئے شائقین اپنا غصہ نکالنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

عامر خان نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے ہدایت کار وجے کرشنا اچاریا کا دفاع کرتے ہوئے فلم کی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ شائقین میرے لئے فلم دیکھنے سینما آئے اور اس کی ناکامی کے لئے میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں، ہم اچھی فلمیں بنانا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین جو چاہتے ہیں انہیں کہنے کا پورا حق حاصل ہے اور تنقید کے دوران سخت لہجہ بھی اختیار کر سکتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنا غصہ نکالنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

 

AAMIR KHAN

son

Tabool ads will show in this div