پاک فوج نے کوہستان میں برف باری کے باعث پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/ISPR-Rescue-Operation-ISB-PKG-27-01.mp4"][/video]

پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ مشکلات میں گھرے شہریوں کی مدد میں بھی پیش پیش ہے، کوہستان میں برف باری کے باعث پھنسے سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا کوہستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن، شدید برف باری کے باعث پھنسے سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، گاؤں سرتولوہی جلکوٹ سے ریسکیو کئے گئے افراد پاک آرمی کے شکر گزار ہیں ۔

ریسکیو کئے گئے افراد کا کہنا تھا کہ ہم گئے تھے اوپر اسپاٹ نالے پتھر پراڈکٹ نکالنے کیلئے تاہم بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے ہم وہاں پھنس گئے، پاک آرمی نے ریسکیو کے ذریعے ہمیں وہاں سے بحفاظت ہمیں اپنی جگہوں پہ پہنچایا، ہم آرمی کے بڑے شکر گزار ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تمام افراد بہتر گھنٹے سے برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں پٹن کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div