پرویز مشرف بیماری کے بہانے بناکر راہ فرار اختیار نہ کریں، سعد رفیق

اسٹاف رپورٹ


لاہور : وفاقی وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق نے کہا ہے کہ پرويز مشرف بيماری کے بہانے بناکر راہ فرار اختيار نہ کریں۔


لاہور ميں وزير مملکت انوشہ رحمان کے والد کے انتقال پر تعزيت کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفيق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو لاحق تمام بيماريوں کا علاج پاکستان ميں ممکن ہے، حکومت انہیں بيرون ملک نہيں بھجوائے گی۔


خواجہ سعد رفيق کا مزید کہنا تھا پرویز مشرف سیاستدان ہیں اور فوج سے کوئی لینا دینا نہیں تاہم پارليمنٹ ان کے 12 اکتوبر کے اقدام کو تحفظ دے چکی ہے۔ سماء

کے

پشاور

offers

mirwaiz

siege

properties

Tabool ads will show in this div