جاپان کی ناؤمی اوساکا آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن بن گئی

جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جمہوريہ چيک کی پيٹراکویٹوا کو ہرا کر پہلی مرتبہ آسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جيت ليا، ناؤمی نے رينکنگ ميں بھی نمبرون پوزيشن حاصل کرلی۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹريلين اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے ويمنز سنگلز فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور جمہوريہ چيک کی پيٹرا کویٹوا کے درمیان سنسنی خيز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سيٹ ٹائی بريکر پر 6-7 سے جيتا، کویٹوا نے کم بيک کرتے ہوئے دوسرا سيٹ 5-7 سے اپنے نام کرلیا۔

تيسرے سيٹ ميں اوساکا نے جارحانہ کھيلتے ہوئے 4-6 سے کاميابی کے ساتھ پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرينڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

ناؤمی اوساکا 2018ء میں يو ايس اوپن کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔ تازہ کامیابی کے ساتھ انہوں نے عالمی ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

Petra Kvitova

Australian open

Naomi Osaka

Tabool ads will show in this div