کراچی میں کم عمر ملازم چھت سے گرگیا- بچے کو مالک نے دھکا دیا، ساتھی ملازم کا الزام
اسٹاف رپورٹ
کراچی: بوٹ بیسن میں کم عمر ملازم چھت سے گرگیا۔۔۔ساتھی ملازم کا الزام ہے کہ بچے کو مالک نے دھکا دیا۔۔۔جب کہ مالک کے مطابق اس نے بچے کو صرف کمرے میں بند کیا تھا۔۔چھلانگ اس نے خود لگائی۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں چھٹی منزل سے گرنے والے کم سن گھریلو ملازم کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ ہریش کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔۔
میر پورخاص سے تعلق رکھنے والا ہریش دو ماہ سے بوٹ بیسن کے رہائشی ڈاکٹر منیل کا گھریلو ملازم تھا ۔
اس کے ساتھی ملازم نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر منیل نے چوری کے الزام میں ہریش کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر دھکا دیدیا ۔
دوسری جانب گھر کے زیر حراست مالک کا کہنا ہے کہ ہریش نے ایک لاکھ روپے چرائے تھے ۔۔ بطور سزا کمرے میں بند کیا تھا ۔۔ اس نے دھکا نہیں دیا ۔ بلکہ وہ گیلری سے اترتے ہوئے گرا ہے ۔
ہریش اب بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس کے مطابق ورثاء کا مرضی سے مقدمہ درج کیا جائیگا ۔
سماء