کراچی،پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب، اتوار کو پولنگ ہوگی

کراچي ميں ايک بار پھر ضمني انتخاب کا دنگل سجنے کو ہے۔ پی ايس 94 کے ضمني انتخاب سے پہلے اليکشن مہم کے آخري روزجمعہ کو رات گئے تک سیاسی ميلہ لگا رہا۔ ايم کيوايم ، پي ايس پي اور تحريک انصاف کے اميدوار لانڈھي والوں سے ووٹ مانگنے نکلے۔

کراچي ميں ضمني انتخاب کا ميلہ اتوار کو سجے گا۔ ايم کيوايم پاکستان نے عامرخان کي قيادت ميں ريلي نکالی۔ اس حلقے سے ايم کيوايم کے ہاشم رضا امیدوار ہیں۔

پي ايس پي پھر ميدان ميں آئی اور مصطفيٰ کمال نے اس بار بھي وعدے اوردعوے کيے۔ پي ٹي آئي بھي ووٹ مانگنے نکل آئي اور ان کے اميدوار اشرف قريشي نے جلسہ کرکے وعدے کيے۔

 لانڈھی  کے مسائل کے حل کے لئے یہ ضمنی انتخاب اہم قرار دیا جارہا ہے۔

PTI

PSP

PS 94

Karachi By Polls

Tabool ads will show in this div