فاروق ستار نے غیر قانونی تعمیرات کو توڑنے کے خلاف آواز اٹھادی

ایم کیوایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیر کی جانے والی عمارتیں اس وقت توڑی جاتی ہیں جب اس میں لوگ آباد نہیں ہوتے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے سابقہ ساتھیوں پر تنقید کی ۔انھوں نے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں کہ انھیں اپنے مفادات عزیز ہیں یا اپنے مفادات عزیز ہیں۔ وہ کراچی کو تعمیر کرنا چاہتے ہیں یا توڑنا چاہتے ہیں۔

فاروق ستار نے تجویز دی کہ جو عمارتیں غیر قانونی طور پر بنیں ان کی وضاحت ہونی چاہئے۔ انھوں نے مثال دی کہ اگر بنی گالا ریگولرائز ہوسکتا ہے تو کراچی کی تمام غیر قانونی تعمیر کی گئی عمارتیں بھی ریگولرائز ہوسکتی ہیں، اس ملک میں دو پالیسیاں نہیں چلیں گی۔ عمارتیں اس وقت توڑی جاری ہیں جب لوگ اس میں آباد نہیں ہوتے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے گذشتہ ادوار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس دور کا حساب نہیں ہوگا تو یہ عمارتیں بھی نہیں ٹوٹیں گی۔

انھوں نے شہر ميں سيکيورٹي کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ علی رضاعابدی کے قتل کا سراغ تاحال نہ لگایا جاسکا، تحقیقاتی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

اپنی سیکورٹی سے متعلق انھوں نے بتایا کہ مجھے سيکيورٹی کی يقين دہانی کرائي گئي تھي لیکن سيکيورٹي بڑھانے کے بجائے کم کردی گئی ہے۔

BANI GALA

FAROOQ SATTAR

Illegal Construction

Tabool ads will show in this div