اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نہتے فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرين پر فائرنگ کرکے دو نہتے فلسطینی شہید اور بيس زخمی کر دیے۔

خبر ايجنسي کے مطابق جمعے کے روز ہزاروں فلسطينيوں نے غزہ بارڈر پر اسرائيلي قبضے کے خلاف احتجاج کيا، مظاہرے کے دوران اسرائيلي فورسز نے پرامن شہريوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں ميں پچيس سالہ عطا اللہ حسین عابد اور سترہ سالہ ایان عماد شامل ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکوا اور راس کرکر کے گاؤں میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران تین فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

Israeli army

Palestinian killing

Gaza border

Tabool ads will show in this div