علاقائی زبانوں میں گانے گا کر محبتیں بانٹنے والے فنکار

موسیقار حمزہ جعفری کے پروجیکٹ 'برادری براڈکاسٹ' کے زیر اہتمام 10 علاقائی زبانوں کی موسیقی کا ملاپ پیش کیا گیا ہے،اس پراجیکٹ میں پاکستان بھر سے کئی فنکار شامل کیے گئے ہیں۔

موسیقار حمزہ جعفری کے زیر نگرانی اور ندا میوزک آرٹ ڈانس اسکول سوسائٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے پراجیکٹ برادری براڈکاسٹ میں پاکستان کے کئی علاقائی زبانوں کی موسیقی کا ملاپ پیش کیا جارہا ہے۔

پراجیکٹ منیجر کریم علی بہادر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم نے اس پراجیکٹ کا آغاز کیا تو شائقین کی جانب سے اسے بے پناہ سراہا گیا لوگوں نے ہمیں بہت زیادہ سپورٹ کیا ۔

کریم علی بہادر کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کا مقصد پاکستان کی علاقائی زبانوں کی لوک موسیقی کو ہم آہنگ کرکے پیش کیا جائے تاکہ ایک زبان بولنے والوں کے دلوں میں دوسری زبان کے باسیوں کی محبت پیدا ہو اور اس سے امن کا پیغام آگے جائے۔

برادری براڈکاسٹ پاکستان کی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی موسیقی کا امتزاج پیش کررہا ہے، ملک میں موسیقی کے ذریعے بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے دو علاقائی زبانوں کا ملاپ بہت کم دیکھنے میں آیا ہے ۔

پراجیکٹ منیجر کریم علی بہادر نے مزید  بتایا کہ ہم ان دس گانوں کے آٹھ میوزیکل کنسرٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں کررہے ہیں جسے عوام نے بے پناہ پسند کیا ہے جبکہ ہر علاقے کی مقامی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے ۔

برادری براڈکاسٹ میں سندھی، بلوچی، پشتو، پنجابی ،سرائیکی، مارواڑی ، شینا، ہندکو اور اردو زبان کے مختلف نئے گانے پیش کئے جارہے ہیں جبکہ اس پراجیکٹ کے کمپوزر اکرم خان ہیں ۔

 

folk music

sindhi

Pushto

Balochi

Tabool ads will show in this div