بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی فلم کے سیٹ پر حادثہ

بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس دوران فلم کے سیٹ پر حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد کپور نے ایک کریو ممبر رام کمار کو شوٹنگ شروع ہونے سے قبل جنریٹر چیک کرنے بھیجا تاہم اس کا مفلر جنریٹر میں پھنس گیا  جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، رام کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

کریو ممبر کی ہلاکت پر فلم پروڈیوسر، سی نے اسٹوڈیو اور ٹی سیریز فلمز حکام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کبیر سنگھ کی شوٹنگ بھارتی شہر موسوری میں جاری ہے جہاں اداکار اور کریو ممبران ایک ہوٹل میں مقیم ہیں، فلم میں کائرہ ایڈوانی بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

Shahid Kapoor

Movie Set

Tabool ads will show in this div