ملتان،پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ملتان ميں پوليس کے مبينہ تشدد سے ايک شخص جاں بحق ہوگيا،مقتول کے بھائي کي مدعيت ميں پوليس افسر سميت تين اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرليا گيا، پوليس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے پوليس پارٹي پر حملہ کيا تھا۔
ملتان میں پوليس کے مبينہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مقتول کے بھائي کي مدعيت ميں مقدمہ تھانہ بدھلہ سنت ميں درج کرکے اے ايس آئي اور 3 اہلکاروں کيخلاف تفتیش شروع کردی۔
مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوليس نے گھر ميں گھس کر تشدد کيا جس پر پولیس نے موقف دیا کہ اسلام پورگجراں ميں منشيات فروشوں کيخلاف کارروائي کيليے گئے تھے،جس پر گرفتاري پرعلاقہ مکينوں نے پوليس پر حملہ کرديا اور ملزمان کو چھڑا کرلے گئے۔
پوليس کے مطابق نعمت علي کي موت کي اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگي۔