کراچی: عید میلاد النبیﷺ کی ریلیاں، جلوس اور جلسے ختم، موبائل فون سروس بحال

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس ميمن مسجد بولٹن مارکيٹ سے برآمد ہوکر نشتر پارک پر ختم ہوا، اس موقع پر سيکيورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نشتر پارک میں جلسہ بھی منعقد کیا گیا، شہر میں موبائل فون سروس بھی بھال ہوگئی۔


آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے کراچی میں عاشقان رسول ﷺ کا مرکزی جلوس علامہ شاہ تراب الحق کی قيادت ميں ميمن مسجد سے برآمد ہوا۔


اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے آنیوالے چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس ميں شامل ہوتے رہے، جلوس ميں بڑوں کے ساتھ بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شريک تھی۔


جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف مختلف مذہبی، سياسی اور سماجی تنظيموں کی جانب سے استقباليہ کيمپ لگائے گئے، اس دوران تبرکات کی تقسيم  کا سلسلہ بھی جاری رہا۔


مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے ايم اے جناح روڈ کے اطراف تمام دکانوں کو سيل اور سڑکوں کو رکاوٹيں لگا کر بند کرديا گيا تھا، فضائی نگرانی کے ساتھ سی سی ٹی وی کيمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے چھتوں پر نشانہ باز بھی الرٹ رہے۔


مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، نشتر پارک پہنچ کر اختتام پذير ہوگیا، جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سيرت طيبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کيا۔


شہر میں ریلیاں، جلوس اور جلسے ختم ہونے کے بعد رات تقریباً دس بجے موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔ سماء

اور

کی

burger

tight

sangakkara

republicans

Tabool ads will show in this div