ریحام کی جعلی ڈگر پر کپتان میاں عمران کی نرالی منطقیں

اسٹاف رپورٹ :


پشاور : تحریک انصاف کے کپتان نے اہلیہ ریحام خان کی ڈگری اورسیاست پرنرالی منطقیں پیش کر دیں، کپتان کا کہنا تھا کہ ریحام سیاسی ہیں مگر سیاست میں نہیں۔

آج کپتان نے ڈگری کا ذکر کچھ یوں کیا کہ اسلم رئیسانی یاد آگئے، ریحام خان کی غلط بیانی پر مؤقف واضح کرنے کے بجائے کہنے لگے ڈگری ایشو نہیں، ایشو تو ڈپلومہ ہے اور شادی کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت ہی نہیں۔

بات سیاست پر آئی توعمران خان نے سیاسی سا بیان دے دیا۔ کہنے لگے ریحام خان سیاسی تو ہیں پر سیاست میں نہیں، وہ سیاسی نہ ہوتی تو شادی ہی نہ کرتا۔ خان صاحب نے وضاحت فرمائی کہ ریحام خان کا تحریک انصاف یا خیبرپختونخوا میں کوئی عہدہ ہی نہیں وہ تو بس خیراتی کاموں میں حصہ لیتی ہیں۔ سماء

PTI

KPK

Politics

IMRAN KHAN

TEHREEK E INSAF

IK

party

JOURNALISM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div