نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل ہے،آل شریف کو عوام ابنارمل لگتی ہے،فیاض الحسن

  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Fayaz20Ul20Hasan20Montage20Lhr2025-011.mp4"][/video]

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا جھوٹ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، نواز شريف کی ميڈيکل رپورٹ بالکل نارمل ہے ليکن آل شريف سمجھتے ہيں کہ عوام ابنارمل ہيں ۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزيرِ اطلاعات پنجاب فياض چوہان نے سخت تنقيد کی۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز جھوٹ بولنا چھوڑ دیں،سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم سمیت پوری قوم سوگ میں ہے، ن لیگ والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو کیسے بھول سکتے ہیں۔

فياض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شريف کو اسپتال ميں داخل کرانے کی کوئي ضرورت نہيں ، بلڈ پريشر کے مريضوں ميں دل کا بڑھنا ايک معمول ہے جس کا علاج نمک اور چکنائي سے پرہيزکرنا ہے۔

انھوں نے طنزیہ کہا کہ نوازشريف کو حرام مال سے بھي پرہيز کرنا ہوگا، نوازشريف کو جيل ميں سہوليات دي جارہي ہيں،ان کے لئے گھرسے کھانا آتا ہے اور چند دن پہلے تو لندن سے بھي ايک ڈش آئی تھی۔

FAYYAZ UL HASAN CHAUHAN

Tabool ads will show in this div