نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ،کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر

دھند کے باعث دادو اورشکارپور کے درميان سرکٹ ٹرپ کرگئے جس سے کراچی اور کوئٹہ کے لئے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ 500 کے وي لائن ٹرپ ہونے سے کوئٹہ،کراچي کو بجلي کي فراہمي متاثر ہوئی ہے۔ ٹرپ ہونے والي لائن کي بحالي کا کام جاري ہے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے کراچي سميت سندھ کے بیشتر شہروں ميں بجلي غائب ہے۔ کے الیکٹرک سسٹم میں بھی ٹرپنگ آئی ہے۔ ترجمان کے اليکٹرک نے واضح کیا کہ آئی لینڈ موڈ میں جانے سے نیٹ ورک محفوظ ہے، جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

کراچی کے 80 فیصد سے زائد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سے محروم ہیں۔ نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، کورنگی ميں بھی بجلی  غائب ہے۔ کے الیکٹرک نے صارفین سےتعاون کی درخواست کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

K ELECTRIC

national grid

NTDC

Tabool ads will show in this div