پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج جمعہ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پانچ وکٹوں سے مات دی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں فاسٹ بالر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز فیہلوک وایو کیخلاف نازیبا جملے ادا کیے تھے جس کی رپورٹ آئی سی سی کو مل چکی ہے۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سرفراز احمد کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک، عثمان شنواری۔

جنوبی افریقی اسکواڈ

کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ہینڈ رکس، عمران طاہر، کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، فیہلوک وایو، ڈیوین پری ٹوریس، کیگاسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل اسٹین، وین ڈیر داسسن۔

3rd ODI

Tabool ads will show in this div