جام کمال کی غیرملکی صنعت کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ گوادر ڈیپ سی پورٹ، گیس و معدنیات، سیاحت و دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 سوئزرلینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ایک سائیڈ لائن تقریب میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ بلوچستان میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ومعاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بلوچستان میں سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گے۔

جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کے پیش نظر سعودی عرب گوادر میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے آمادہ ہے جس سے اس امر کا اظہار ہوتا ہے کہ گوادر پورے خطے میں اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سطح پر بلوچستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جام کمال

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی مجموعی پیداوار 20 ٹریلین کیوبک فیٹ ہے جبکہ بلوچستان کے گیس کے ذخائر تقریبا 28 ملین کیوبک فیٹ ہیں۔ اسی لیے گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ریکوڈک کے ذخائر میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ صوبے کی 700 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور  دفاعی شعبے کے ماہر اکرم سہگل بھی موجود تھے۔

Jam Kamal Khan

Chief Minster

Tabool ads will show in this div