لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ژالہ باری کے بعد موسم سرد

لاہور سميت پنجاب کے مختلف شہروں ميں گذشتہ رات تيز بارش اور ژالہ باري ہوئي جس سے سردي ميں اضافہ ہوگيا ہے ۔

پنجاب کے ميداني علاقوں ميں گذشتہ رات تيزبارش اورژالہ باری ہوئی ہے۔ لاہور،روالپنڈي، گوجرانوالہ، سرگودھا ميں ژالہ باري سے سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

لاہور میں بدھ کی صبح دھوپ نکلنے کے باوجود ٹھنڈ کا احساس ہورہا ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم کمزور پڑگيا ہے۔

اس سے قبل لاہور میں منگل کی رات  بارش اور ژالہ باري سے موسم کا شہريوں نے خوب لطف اٹھايا ۔طويل عرصے بعد موسم کے اس دلفريب  نظارے سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔

لاہور کے گلی محلوں میں بچوں اور بڑوں نے ان مناظر کو کيمروں کي آنکھ ميں محفوظ کيا ۔

Tabool ads will show in this div