پاکستان اسلام کا قلعہ ہے،تحفظ ناموس رسالت پرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی: ثروت اعجاز قادری

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ ہم نے حکمرانوں کی بد عنوانی،ناقص فیصلوں کو برداشت کیا لیکن تحفظ ناموس رسالت پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ایک نظریہ کے تحت قائم ہوا تھا اب موجودہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ اسی نظریہ کی روح کے مطابق پارلیمنٹ کی قراردادکے تحت ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ قائم کریں،


مرکز اہلسنت سے برآمد ہونے والے میلاد مصطفی جلوس کے اختتام پر نمائش چورنگی پر شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سني تحريک کے سربراہ ثروت اعجازقادري نے کہا کہ آج ملک میں قانون اور آئین کی پاسداری کرنے والوں کو لولی پاپ دیا جارہاہے اور ملک کے قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں سے مذاکرات کیلئے ہاتھ باندھ کر التجائیں کی جارہی ہیں،یہ دہرا عمل ملک کی غالب اکثریت عوام اہلسنت کو قابل قبول نہیں ،اگر ملک کا دستور طاقت کے ذریعے بات منوانے کا ہے تو اس دستور پر چلنے کیلئے ہمیں بھی اپنا لائحہ عمل دینا ہوگا،


 محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب ميں کہا کہ ناموس مصطفی کی سربلندی کیلئے مجاہدانہ کردار ادا کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ملک سے غداری کرنے والوں کو آج تک جیل نہیں بھیجا جاسکا ہے۔ سماء

کا

law

kidnap

guinea

humanitarian

Tabool ads will show in this div