بھارت، راجھستان میں سوائن فلو کی وبا سے 49 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجھستان میں گذشتہ 3 ہفتے کے دوران سوائن فلو کی وبا سے اب تک 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران 233 افراد کے سوائن فلو ٹیسٹ مثبت پائے گئے جن کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مغربی بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک

راجھستان کی حکومت نے وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے گھر گھر اسکریننگ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

انتطامیہ نے وائرس سے آگاہی کیلئے مختلف کیمپز اور مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں احیتیاطی تبدابیر اور اس کی وجوہات سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سال بھارت میں سوائن فلو سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 100 تھی، جب کہ 15000 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں ایچ 1 این 1 سوائن فلو وائرس کی تشخص کی گئی۔

death toll

HEALTH

Swine flu

Tabool ads will show in this div