ازبک فلم کی پاکستان میں نمائش

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Uzbek-film-Exhibition-Vo-Isb-21-01.mp4"][/video]

اسلام آباد میں ازبک فلم اسلام خوجا کی نمائش ہوئی۔ ازبکستان کے سفیرفرقت صدیقوو کہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، ازبک حکومت تجارت اور معیشت کے فروغ  کے ساتھ  ثقافتی تعلقات کو بھی بڑھانا چاہتی ہے۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ازبکستان ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام اسلام خوجا فلم دکھائی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ازبک سفیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں کسی ازبک فلم کی نمائش کی گئی۔ اسلام آباد کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں اسلام خوجا فلم دکھائی جائے گی۔ یہ فلم ازبک  ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ ازبکستان ایک خوبصورت اور تاریخی ملک ہے۔ اس طرح کی ثقافتی فلموں کے ذریعے ہمیں دوست ملک کے رسم و رواج اور تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Islam Khuja

Historical Movie

Uzbek Film

Tabool ads will show in this div