پاک فوج وفضائیہ نے نتھیا گلی میں پھنسے سیاحوں کوریسکیوکرلیا
نتھیا گلی میں شديد برفباري کے باعث توحيد آباد کے مقام پرگاڑیوں میں پھنسے درجنوں سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔ پاک فوج اورپاک فضائيہ کي ٹيموں نےریسکیو آپریشن کے بعد سياحوں کو مري روانہ کرديا ۔
کئی فٹ برف پڑنے کےباعث نتھیا گلی کی سڑکیں بند اورگاڑیاں برف سے ڈھک گئیں جس کے باعث سیروتفریح کیلئے جانے والے درجنوں افراد پھنس گئے تھے۔
سول انتظاميہ نے برف ہٹانے کے ليے مشينري روانہ کي لیکن تاريکي اور خراب موسم کے باعث ريسکيو ميں مشکلات کا سامنا کرنے پر پاک فوج اور پاک فضائيہ کي ٹيميں وہاں پہنچیں اور 10 گھنٹے بعد سیاحوں کو ریسکیو کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
On media reports of stranded tourists at Toheed Abad near Nathia Gali a rescue team each of Army and PAF sent in support of civil administration. Rescue teams carrying medicines and food items. Road blocked due to heavy snowfall and broken down vehicles. Approach being cleared.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2019
ميڈيا رپورٹس پر ڈي جي آئي ايس پي آر نے سول انتظاميہ کي معاونت کےليےپاک فوج اورپاک فضائيہ کي ٹيم بھيجي تھیں جبکہ کراچي سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح سياح عمر احسن نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعہ انتظاميہ سے فوري ريسکيو کرنے کي اپيل کي تھي۔