کراچی میں ٹماٹر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، حیدرآباد اور لاہور میں بھی سنچری

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 160 روپے تک پہنچ گئی جبکہ حیدر آباد میں 100 اور لاہور میں 120 روپے فی کلو ٹماٹر فروخت ہورہا ہے۔


کراچی کی سبزی منڈی کی انتظامیہ نے سماء کو بتایا کہ واہگہ بوڈر کے راستے بھارت سے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی درآمد رکی ہوئی ہے جبکہ ٹھٹہ، بدین اور گھارو میں ٹماٹر کی فصل تیار نہیں ہوئی۔


ٹماٹر کی قیمتیں گزشتہ 20 دنوں میں 30 تیس روپے کلو سے 160 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔


مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ منافع خوری بھی ہے۔


دوسری جانب حیدر آباد میں بھی ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے جہاں ہول سیل میں فی کلو ٹماٹر 100 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔


بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرے اور کرایوں میں کمی کرے تو عوام کو کم ریٹ پر ٹماٹر مل سکتا ہے۔


سندھ ک طرح پنجاب میں بھی سبزیاں مہنگی ہوکر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، ہول سیل منڈی میں ٹماٹر 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے تو آلو بھی 60 روپے سے کم نہیں ہورہا۔ سماء

اور

میں

لاہور

burger

Sheikh Rashid

ceo

rocket

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div