تازہ ترین

حب: مسافرکوچ میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

حب میں ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 27 ہو گئی، 11 افراد زخمی ہیں جن میں سے 6 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ شام بلوچستان کے علاقے بیلا میں کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس نے اوور ٹیکنگ کی اور تیز رفتاری کے باعث دوسري سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوري بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے جھلس کر اب تک 27 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11 زخمی ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں 40 افراد موجود تھے۔ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بیلہ ڈسٹرکٹ کے علاقے بیلہ کراسنگ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے ایک عینی شاہد نے سما کو بتایا کہ آگ ایک دم سے ایسے بھڑی جیسے کسی نے پٹرول چھڑک دیا ہو، آگ کی شدت کے باعث کوئی بھی نزدیک نہیں جا رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل اور لیویز حکام حادثے کے مقام پر پہنچے تاہم واقعے کے کافی دیربعد تک بھی فائر بریگیڈ آگ بجھانے نہیں پہنچی تھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر منگل نے فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ اوتھل میں ہے اس لیے یہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے کیونکہ اوتھل سے یہاں تک کا راستہ 57 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔

شبیر منگل کے مطابق ابتدائی طور پر ہمیں لگا کہ یہ پتھر لے جانے والا ٹرک ہے لیکن ایسا نہیں تھا، یہ مزدا ٹرک تھا جو بالکل خالی تھا۔

چھبيس افراد کي ميتيں ايدھي سرد خانے کراچي پہنچا دي گئي ہیں، ناقابل شناخت لاشوں کو ڈي اين اے ٹيسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کياجائےگا۔

lasbella

coach-truck collision

Balochistan’s Bela

Tabool ads will show in this div