تبادلوں کا مسئلہ چوہدری اسلم کے قتل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، الطاف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کے قتل سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ پولیس میں  تبادلوں کا مسئلہ چھیڑا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد بعض قومی اخبارات میں یہ خبریں بھی شائع ہوئی تھیں کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ چوہدری اسلم اور ان کے دیگرساتھیوں کی شہادت اور زخمی ہونیوالوں کی تحقیقات حکومت سندھ اور رینجرز مل کر بھر پور طریقے سے کرتے تاکہ چوہدری اسلم کے قتل کی اصل وجوہات اوراس کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو پکڑ کر انہیں گرفتار کیا جاتا،

الطاف حسین نے کہاکہ چوہدری اسلم کی شہادت کے پیچھے دہشت گردوں سمیت اگر اندرونی ہاتھ بھی کارفرما تھے تو انکو بھی بے نقاب کیا جاتا۔

الطاف حسین نے وزیر اعظم نوازشریف ،مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر رینجرز اور سندھ حکومت کی آپس کی چپقلش کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔ سماء

کی

کے

کا

سے

premier

surrenders

Tabool ads will show in this div